ایران و مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، باہمی تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا -  اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے خطے میں تبدیلیوں اور  دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں سید عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کی دعا کی۔

مصر کے وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے اور بین الاقوامی انسانی امداد  کی ترسیل کے لئے اپنے ملک کی سفارتی کوششوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام فریقوں کی جانب سے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں مصری ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور غزہ میں حماس کے لئے قابل قبول جنگ بندی  کے لئے مصر کی کوششوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے اسی طرح تہران میں اسماعیل ہینہ کو صیہونی حکومت کی جانب سے شہید کئے جانے کے  مجرمانہ اقدام کا جواب دینے کے اسلامی جمہوریہ ایران کے قانونی حق پر بھی زور دیا۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی  تبدیلیوں پر تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .