عبدالحسین حیدری نے ہفتے کے روز ارنا سے ایک انٹرویو میں کہا: ان میں سے 182,000 ایرانی اور 9,500 غیر ملکی زائرین ہیں۔
انہوں نے چذابہ سرحد سے 620,000 سے زائد زائرین کے گزرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 286,000 سے زیادہ ایرانی زائرین اور 144,000 غیر ملکی زائرین چذابہ کے سرحدی ٹرمینل سے عراق میں داخل ہوئے ۔
عبد الحسین حیدری نے بتایا کہ ایران واپس آنے والے زائروں کے پیش نظر ضروری منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے اس سرحدی ٹرمینل پر زائرین کے آنے اور جانے کے لئے موجود 46 گیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتنے گیٹ ہونے کی وجہ سے زائروں کو آنے جانے میں پریشانی نہيں ہوئی۔
یاد شلمچہ اور چذابہ سرحدی ٹرمینل خوزستان میں اربعین کے موقع پر زائرین کے لیے معروف گزرگاہیں ہیں جہاں سے ہر سال ایران اور دوسرے ممالک سے ہزاروں زائرین اربعین ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق جاتے ہيں۔
آپ کا تبصرہ