24 اگست، 2024، 4:12 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85577724
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے حملے

24 اگست، 2024، 4:12 PM
News ID: 85577724
صیہونی فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے حملے

تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے متعدد فوجی اڈوں پر حملوں کی خبر دی  ہے

ارنا نے حزب اللہ لبنان کے وار میڈیا سیکشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم فلسطین عوام کی حمایت  میں صیہونی دشمن کے ہرمون فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

 حزب اللہ لبنان نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کے الراہب فوجی مرکزپر ڈرون حملے کے ساتھ ہی توپوں سے گولہ باری بھی کی ہے۔

 حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صیہونی دشمن کے مسکاوعام  فوجی اڈے پر بھی براہ راست حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم فلسطین عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت جاری رکھتے ہوئے، صیہونی فوج  کی نئی تشکیل پانے والی ویسٹرن بریگیڈ پر ایک ڈرون طیارے کے ذریعے میزائل سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کے اپنے ایک مجاہد کمانڈر ابراہیم حسن فاضل کی شہادت کی خبر بھی دی ہے۔

صیہونی فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے حملے

 حزب اللہ کے بیان کے مطابق جہاد کے نام سے مشہور یہ مجاہد کمانڈرصیہونی فوج کے حملے میں زخمی ہوگیا تھا اور زحموں کی شدت کے نتیجے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگیا۔   

 یاد رہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے دس ماہ قابل اکتوبر 2023  میں  غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے تو اسی وقت  حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا دباؤ کم کرنے کے لئے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکو مت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر حملے شروع کردیئے تھے جن کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

 حزب اللہ لبنان کے حملوں کے نتیجے میں صیہونی فوج کو زبرست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے ۔ اس کے علاوہ ان حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے صنعتی کارخانے بند ہوگئے اور صیہونی کالونیاں ساکنین سے خالی ہوگئی ہیں۔

 رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ لبنان کی سرحد قریب  زیادہ تر صیہونی کالونیوں میں اسرائیلی فوجی رہتے ہیں اور جو تھوڑے بہت صیہونی آباد کار ان کالونیوں میں رہ گئے ہیں وہ دماغی اور نفسیاتی مریض ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .