24 اگست، 2024، 9:49 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85577143
T T
1 Persons

لیبلز

یمن کی فوج نے یونانی بحری جہاز پر حملے کی ویڈيو کلپ جاری کردی+ویڈيو

تہران-ارنا- یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک یونانی تیل بردار بحری جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمنی فوج نے  یونان کے بحری جہاز SOUNION پر اس لئے حملہ کیا کیونکہ وہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی سمت جانے کے قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا ۔

یمنی فوج نے اس سے قبل ایک بیان میں بتایا تھا کہ "سویونین" نامی بحری جہاز پر بحیرہ احمد میں حملہ کیا ہے کیونکہ یہ جہاں صیہونی حکومت کے لئے کام کر رہا تھا اور یہ کہ یہ بحری جہاز غرق ہو رہا ہے۔

یمنی فوج نے جمعہ کے روز ایک بار پھر خبردار کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر جانے والے بحری جہازوں پر حملہ کیا جائے گا۔

یمنی فوج نے اسی طرح بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحر ہند سے گزرنے والے بحری جہازوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے جی پی ایس سسٹم  میں خلل نہ ڈالیں تاکہ یمنی فوج ان پر شک نہ کرے۔

یمنی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی جرائم جب تک نہيں رکتے، اس کی بحری کارروائياں جاری رہیں گی اور اس کے ساتھ ہی ان کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو مقبوضہ فلسطینی بندرگاہ پر جانے کی پابندی کے قانون کا احترام کرتی ہيں۔

یمن کی فوج نے یونانی بحری جہاز پر حملے کی ویڈيو کلپ جاری کردی+ویڈيو

یمن کی وفج نے الاقصی طوفان اور غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین کی سمت جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .