24 اگست، 2024، 9:29 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85577098
T T
0 Persons

لیبلز

یمنی فوج نے یونانی  تیل بردار جہازو پر حملے کی فوٹیج جاری کردیں

تہران -ارنا – یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والے   یونانی تیل بردار بحری جہاز کی فوٹیج جاری کردی ہیں

ارنا نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے یونان کے SOUNION تیل بردار بحری جہاز کو، مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی کی خلاف ورزی کی بناپر حملے کا نشانہ بنانے کی فوٹیج کردیں۔

یمنی فوج نے اس سے پہلے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ ایک یونانی کمپنی کے تیل بردار بحری جہازپر جو صیہونی دشمن کے ساتھ تعاون کررہی ہے، بحیرہ احمر میں حملہ کیا گیا ہے۔

یمنی فوج نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ حملہ کا نشانہ بننے کے بعد یہ بحری جہاز ڈوب رہا ہے۔

یمنی فوج نے یونانی  تیل بردار جہازو پر حملے کی فوٹیج جاری کردیں

یمنی فوج نے جمعے کو ایک بار پھرخبردار  کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی ہے اور جو بحری جہاز بھی اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا، وہ دردناک نتائج سے دوچار ہوگا۔    

  یمن کی فوج نے اسی کے ساتھ بحیرہ احمر، خیلج عدن اور بحر ہند سے گزرنے والے سبھی بحری جہازوں سے کہا ہے کہ اپنے انفارمیشن سسٹم سے  چھیڑ چھاڑ اور غلط معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں تاکہ یمنی افواج ان پر شک نہ کریں۔   

 یمنی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے جاری ہیں ، اس وقت تک  ان کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی ۔

 یمنی فوج ان تمام کمپنیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی کا احترام کرتی ہیں ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .