23 اگست، 2024، 5:58 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85576760
T T
0 Persons

لیبلز

آستانہ قدس رضوی کے نمائندوں نے پاکستان کے  زخمی زائروں کی عیادت کی

یزد ارنا: یزد کے آستانہ قدس رضوی کے خدام نے ایک بے حد روحانی ماحول میں اربعین حسینی کے پاکستانی زائروں کی عیادت کی جو ایک بس حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔

جمعہ کے روز یزد  کے گورنریٹ کے تعلقات عامہ  نے بتایا ہے کہ مہران فاطمی نے اس ملاقات میں  بس حادثے سے متاثرین کے لواحقین کو  تعزیت  پیش کرتے ہوئے کہا: آپ کی طرح ہم بھی اس المناک واقعے پر سوگوار ہیں، اور ایران کے اعلی حکام اور وزارت خارجہ کے  عہدیدہ داروں  نے اس  حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور رابطہ کرکے زور دیا کہ جلد از جلد زخمیوں کو تمام ضروری خدمات دی جائيں۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام کے زائروں  کی خدمت کرنا ہمارے لیے بہت بڑی  توفیق ہے اور ہم کم سے کم وقت میں  تمام ضروری اقدامات مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔

یزد میں آستانہ قدس رضوی کے خادموں کے ثقافتی امور کر سربراہ نے کہا: : صوبہ یزد میں ہونے والے اس المناک  حادثے کے بعد آستانہ   صوبہ قدس رضوی سے پانچ رکنی ٹیم یزد پہنچی اور بس حادثے میں  زخمی ہونے والے پاکستانی زائروں کی عیادت کی۔

بمانعلی باقیان نے مزید کہا:  آستانہ قدس رضوی کے خادموں نے اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور امام رضا علیہ السلام  کا تبرک بھی انہيں عطا کیا ۔

یاد رہے رواں ہفتے  میں منگل کی شب عراق جانے والی پاکستانی زائرین کی ایک  بس یزد کے دہشیر  میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو صوبہ یزد کے چار  اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .