دوطرفہ تعلقات کو  مضبوط بنانے کے لیے  مل کر کام کریں گے، پاکستانی وزیر خارجہ کا نومنتخب ایرانی وزیر خارجہ کے نام پیغام

اسلام آباد( ارنا ) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے ایران کے نئے وزیر خارجہ کے طور پر سید عباس عراقچی کے انتخاب کو ایرانی عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

اسلام آباد  سے ارنا کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  میں جناب سید عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے حیثت سید عباس عراقچی کا انتخاب ایران کی خارجہ پالیسی  کے میدان میں ایرانی قوم کے ان پر اعتماد مظہر ہے۔

سینیٹر محمد اسحاق نے  اپنے پیغام میں عزم ظاہر کیا ہے کہ   وہ  پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایران کے نئے وزیر خارجہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ نے 5 دنوں کے دوران 10 اجلاسوں میں نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی مجوزہ کابینہ کو مکمل طور پر منظوری دے دی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .