22 اگست، 2024، 12:16 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85575924
T T
0 Persons

لیبلز

14 سیٹلائٹ لانچ کے لیے  لائن اپ میں/30 سیٹلائٹ زیر تعمیر ہیں۔

تہران( ارنا) ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ نے حسن سالاریہ کہا ہے کہ 14 سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جانے کے لیے تیار ہیں ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کی صبح ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ نے ا جلاس کو بتایا کہ مزید  30 سیٹلائٹ  کی تیاری کا کام  جارہی ہے جن میں سے 20 سیٹلائٹ نجی شعبے کے ذریعے بنائے جائیں گے۔

انہوں نے اجلاس کو تبایا کہ  632 سے زیادہ شہروں میں گھروں اور کاروباری مراکز  کے لیے فائبر آپٹکس پروجیکٹ  پر کام مکمل ہوچکا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا: آپٹیکل فائبر منصوبہ شفاف طریقے سے عوام کو دستیاب ہے اور تین صوبوں کی کوریج مکمل ہو چکی ہے اور گیلان صوبے میں یہ کام   جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .