22 اگست، 2024، 10:44 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85575787
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے ناظم الامور زائرین کے بس  کے حادثے کا جائزہ لینے کے لئے یزد پہنچ گئے

ارنا کے مطابق پاکستانی سفارتخانے  کے ناظم الامورایک وفد کے ہمراہ یزد پہنچے جہاں انھوں نے لیگل میڈیسن سینٹر جاکر  بس حادثے میں شہید ہوجانے والے پاکستانی زائرین کے جنازوں کا معائںہ کیا۔

 رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں شہید ہونے والوں میں سے ابھی تک گیارہ جنازوں کی شناخت نہیں ہوس کی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور نے اپنے دورہ یزد میں لیگل میڈیسن سینٹر کا دورہ اور شہیدوں کے جنازوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ہی  ذمہ دارعہدیداروں سے ملاقات اور اس حادثے کی تحقیقات کے بارے میں بھی اطلاعات حاصل کیں۔

 یاد رہے کہ یزد کے علاقے تفت میں پاکستان کے زائرین اربعین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 28 زائرین شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .