22 اگست، 2024، 9:40 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85575690
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں 17 لاکھ فلسطینیوں کی دربدری

22 اگست، 2024، 9:40 AM
News ID: 85575690
غزہ میں 17 لاکھ فلسطینیوں کی دربدری

 تہران – ارنا – فلسطین انفارمیشن سینٹرنے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 17 لاکھ فلسطینی دربدر ہوگئے ہیں

ارنا نے فلسطین کی السما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حکومت فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں وحشیانہ ترین جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جملہ غیر انسانی اور وحشیانہ جرائم میں ایک یہ بھی ہے کہ اس نے 17 لاکھ فلسطینیوں کو دربدری پر مجبور کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت دھمکیوں، بمباریوں، اورممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال نیز قتل عام کے ذریعے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غاصب حکومت عام شہریوں کو مجبور کررہی ہے کہ وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر زندہ رہنے کے لئے دربدری اختیار کریں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .