ارنا نے عرب میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیلی وزارت جنگ کی عمارت کے قریب ہوا ہے۔
مذکورہ دھماکہ حماس کے فوجی ونگ کے شہید عزالدین القسام بٹالین اور اسلامی جہاد تحریک کے فوجی ونگ سرایا القدس کی جانب سے کل شام (اتوار) تل ابیب میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔ .
پولیس اور صیہونی حکومت کی داخلی جاسوسی ایجنسی "شاباک" نے آج ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے چوکسی کی سطح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی خبر رساں ذرائع نے اتوار کی رات اطلاع دی تھی کہ تل ابیب میں دھماکہ ایک شہادت کی کارروائی تھی۔
فلسطین کی عوامی مزاحمتی تنظیموں نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم تل ابیب میں تحریک حماس اور اسلامی جہاد کی فوجی شاخوں کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ