صیہونی میڈیا کے حوالے سے پیر کو ارنا کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں صیہونی مخالف آپریشن کے بعد پولیس اور شباک نے اس شہر میں الرٹ کی سطح میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونیوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
اسی دوران تحریک حماس کی فوجی شاخ "عزالدین القسام" اور اسلامی جہاد تحریک کی فوجی شاخ "سرایا القدس" نے اتوار اور پیر کی درمیان شب تل ابیب میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
القسام بریگیڈز نے اس بیان میں کہا ہے کہ اگرعام فلسطینی شہریوں کے قتل عام، ان کی جبری بے دخلی اور فلسطینی رہنماؤں کے قتل کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو ہم مقبوضہ علاقوں ( اسرائیل) میں شہادت پسندانہ کارروائيوں کا سلسلہ دوبارہ تیز کردیں گے۔
صیہونی خبر رساں ذرائع نے اتوار کی رات خبر دی ہے کہ تل ابیب میں دھماکہ شہادت پسندانہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔