خلیج فارس کے غیر آباد جزیرے ہجرت کرنے والے آبی پرندوں کے لیے بہترین مقام ہیں جہاں وہ انڈے دیتے اور بچے پالتے۔
خلیج فارس کے سواحل پر آبی پرندوں کے گھونسلوں کے سلسلے میں ایک ریسرچ کی گئی ہے جس کے دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں۔
ریسرچ کے مطابق خلیج فارس کے ایرانی جزیروں میں ہر سال لاکھوں موسم گرما کے آبی پرندے انڈے دیتے ہیں اور چوزے پالتے ہیں اور چونکہ مناسب مقام کی کمی ہوتی ہے اور اسی طرح غذائيں بھی ہر جگہ وافر مقدار میں نہيں ہوتیں اس لئے پرندے بڑی تعداد میں انڈے دیتے اور چوزے پالتے۔
خلیج فارس کے غیر آباد جزیرے مہاجر پرندوں کے لئے بے حد مناسب ہوتے ہيں کیونکہ ان جزیروں کے ساحل کم گہرے ہوتے ہيں اور وہاں پر ان پرندوں کی غذا کا اچھا انتظام ہوتا ہے۔
ان علاقوں میں ماحولیاتی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خلیج فارس کے جزائر میں آبی پرندوں کی 11 اقسام کے 200,000 سے زیادہ جوڑے وہاں گھونسلے بناتے اور انڈے دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ