صیہونی ٹی وی کے چینل 12 کے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں زیادہ تر صہیونی جنگی صورتحال سے تنگ آچکے ہیں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اس سروے کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں دائیں بازو کی جماعتوں میں سے ٪53، صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں حکمران اتحاد بنانے والی جماعتوں کے حامیوں میں سے ٪ 44 اور حزب اختلاف کے ٪85 حامی غزہ پٹی میں جنگ بندی کے حق میں ہیں۔
تاحال حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان مصر اور قطر کی ثالثی اور امریکہ کی شرکت سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام اور فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بارہا (اس حکومت کے سیکورٹی حکام کے بیانات کے حوالے سے)، بینجمن نیتن یاہو پر مذاکرات میں تاخیر اور نئی پیشگی شرائط شامل کرکے معاہدے پر عمل درآمد میں ناکامی کا الزام لگایا ہے۔
آپ کا تبصرہ