صیہونی حکومت کے تازہ ترین جرائم کے بارے میں قطر کے وزیر ا‏عظم کے ساتھ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو  

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی  باقری کنی اور قطر کے وزیراعظم نیز وزیر خاجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے  ٹیلیفون پر غزہ اور غرب اردن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 ارنا کے مطابق  قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے جمعے کو ایران کے  قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کے ساتھ ٹیلیفون پر فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم فوری طور پر روکے  جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے غزہ میں جنگ بندی  کے تعلق سے قطر کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کو بہت حساس قرار دیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق علی باقری کنی اور محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وحشیانہ نسل کشی روکنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .