بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی Ftich نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ اور تل ابیب کے خلاف جغرافیائی و سیاسی خطرات کی وجہ سے صیہونی حکومت کا معاشی نمو مثبت نہیں رہا اور انکی کریڈٹ ریٹنگ A+ سے A ہوگئی ہے۔
Ftich کے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ 2025 تک جاری رہے گی، انہوں نے اس جنگ کے دوسرے خطوں تک پھیلنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔
اس بین الاقوامی کریڈٹ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ صیہونی حکومت کا بجٹ خسارہ 2023 میں 4.1 فیصد تھا جو 2024 میں 7.8 فیصد ہو جائے گا۔
Ftich ریٹنگز کا کہنا ہے اس درمیانی مدت میں تل ابیب کا قرض اس کی جی ڈی پی کے ستر فیصد سے تجاوز کرہے گا۔
آپ کا تبصرہ