ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اس طرح کے اقدامات کو اشتعال انگیز اور اس بات کا عکاس قرار دیا ہے کہ غاصب صیہونی پورے خطے میں کشیدگی اور بدامنی پھیلادینا چاہتے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہاہے کہ مسجد الاقصی میں داخل ہونے اور مسلمین عالم کے قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے پر مبنی انتہا پسند صیہونیوں کے اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صرف فلسطین کے مسلمان عوام ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا چاہتے ہیں۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ صیہونی حکام در اصل اس طرح بدامنی اور جنگ کو وسیع تر کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے نے امریکا اور صیہونی حکومت کے حامی بعض یورپی ملکوں کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر مغربی ایشیا میں امن و ثبات کے حوالے سے اپنے اظہار تشویش میں سچے ہیں تو جلد سے جلد صیہونی انتہا پسندوں کو لگام دیں اور باغی صیہونی حکومت کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگ کی آگ پورے علاقے میں پھیلادینے کے اقدامات سے روکیں۔
آپ کا تبصرہ