13 اگست، 2024، 10:18 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85567456
T T
0 Persons

لیبلز

ہم غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں نہ بالواسطہ شریک ہوئے اور نہ ہی ہوں گے، ایران

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں بالواسطہ شرکت نہیں کی ہے اور نہ ہی کرے گا۔

منگل کے روز اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے صحافیوں کے اس سوال کے جواب میں کہ  کیا  ایران جنگ بندی کے مذاکرات میں شرکت کے لیے کوئی نمائندہ بھیجے گا، کہا: "ہم مصرقطر اور امریکہ کی ثالثی میں حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان  جنگ بندی کے مذاکرات میں نہ شریک تھے اور نہ ہی شریک ہونے کا کوئی ارادہ ہے۔"

واضح رہے سی آئی اے کے سربراہ بل برنز کی قیادت میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلی حکام کا ایک  وفد جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے مشرق وسطی کا دورہ کرنے والا ہے۔

ان مذاکرات کے نتائج  سے یہ واضح ہوگا کہ یہ خطہ ایک گہرے بحران اور وسیع تر مستقل جنگ میں  پھنس جائے گا، یا 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے  پہلی بار  حالات میں کوئی بڑی تبدیلی رونما ہوگي۔  اسی طرح  ان مذاکرات کا نتیجہ بائیڈن کا ورثہ بھی بن سکتا ہے۔

اسرائیلی حکام نے امریکی  میڈیا ہاوس اکسیوس  کو بتایا کہ جمعرات  کے مذاکرات معاہدے کا "آخری موقع" ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .