10 اگست، 2024، 10:26 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85564296
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، گزشتہ برس سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصادیات و خزانہ نے کہا: قابل اعتماد غیر ملکی سرمایہ کاری کے میدان میں گزشتہ سال ہم نے گزشتہ 16 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

وزیر اقتصاد سید احسان خاندوزی نے ہفتے کے روز  برکس کے وزرائے اقتصاد و خزانہ  کے پہلے اور اسلامی تعاون تنظیمکے اقتصادی اور مالیاتی وزراء کے دوسرے سمیولیشن اجلاس میں مزید کہا کہ پابندیوں کے دباؤ کے باوجود مختلف ملکوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم نے اسی طرح نان پیٹرولیم برآمدات میں ریکارڈ پیش رفت کی ہے۔

وزیر اقتصاد  نے کہا کہ  وزارت اقتصادیات وخزانہ  کے اپنے ایجنڈے میں اقتصادی سفارت کاری اور غیر ملکی اقتصادی   تعاون کے لئے تین قسم کے اقدامات کو رکھا ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس شعبے میں ہم اچھی خبریں سنائيں گے، کہا کہ ایران نے گزشتہ برس 18.5  ملین سامان کا ٹرانزیٹ کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا: اسی طرح نئے ہجری شمسی سال کے شروع کے 4 مہینوں کے دوران ، گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹرانزیٹ کے شعبے میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .