ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج ہفتہ کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے الدرج محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکول پر رات گئے وحشیانہ حملے میں صیہونی غاصب حکومت کے غیر انسانی اور وحشیانہ اقدام اور 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا: صیہونی حکومت صرف ان حکومتوں کی حمایت کی وجہ سے کہ جو انسانی حقوق کی دعویدار ہیں، اس قسم کی نسل کشی کر ہی ہے، وہ حکومتيں اور ادارے جو ایک طرف سے امن و جنگ بندی کی باتیں کرتے ہہیں اور دوسری طرف، اس سفاک حکومت کی حمایت کے لئے کسی حد کے قائل نہيں ہیں، اسلامی انسانی حقوق کی تعلیمات کی بنیاد پر اپنے اس دوہرے رویہ کی وجہ سے بچوں کی قاتل اس حکومت کے تمام جرائم میں شریک ہيں۔
صدر مملکت نے مزید کہا: غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں اپنے جرائم اور نسل کشی کو جاری رکھتے ہوئے "الدرج" محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکول پر رات گئے وحشیانہ حملہ کرکے 100 سے زائد پناہ گزینوں کو شہید کرکے ظلم و جرائم سے بھری اپنی کارکردگی میں ایک ایک سیاہ دھبہ کا اضافہ کر لیا اور پوری دنیا کے تمام حریت پسندوں کو جذبات کو مجروح کر دیا۔
صدر ڈاکٹر پزشکیان نے کہا: بلاشبہ اس قسم کے جرائم کا اعادہ، غزہ کے عوام کی استقامت کے سامنے اس حکومت کے خباثت آمیز و جرائم پیشہ حکام کی احساس کمتری اور بد حواسی کا نتیجہ اور اندرونی بحرانوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ہے جو پوری مقبوضہ سر زمیں میں پھیل چکے ہيں اور جس سے یہ صیہونی حکام کا مافیائی گروہ بکھرنے کی راہ پر لگ گیا ہے۔
صدر نے مزید کہا: صیہونی حکومت نے اس جرم سے ایک پھر اپنا حقیقی خونخوار چہرہ دینا کو دکھا دیا اور صیہونی حکومت صرف ان حکومتوں کی حمایت کی وجہ سے کہ جو انسانی حقوق کی دعویدار ہیں، اس قسم کی نسل کشی کر ہی ہے، وہ حکومتيں اور ادارے جو ایک طرف سے امن و جنگ بندی کی باتیں کرتے ہہیں اور دوسری طرف، اس سفاک حکومت کی حمایت کے لئے کسی حد کے قائل نہيں ہیں، اسلامی انسانی حقوق کی تعلیمات کی بنیاد پر اپنے اس دوہرے رویہ کی وجہ سے بچوں کی قاتل اس حکومت کے تمام جرائم میں شریک ہيں۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا : میں اس غیر انسانی اور ظالمانہ فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور شہداء کے اہل خانہ اور اس سانحے کے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں نیز مزاحمتی فلسطینی قوم، مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں اور مجاہدوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور عالمی اداروں اور خاص طور پر اسلامی ملک، سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ صیہونیوں کے جرائم کے اعادے کو پوری طاقت سے روکیں۔
آپ کا تبصرہ