غزہ میں پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی دہشت گرد حکومت کے تازہ ترین ہولناک جرم کی شدید مذمت، پاکستان

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے غزہ کے ایک اسکول میں مقیم پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی دہشت گرد حکومت کے تازہ ترین ہولناک جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی اب بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، سردار ایاز صادق نے ایک بیان جاری کیا جس میں الدرج کے تابعین کے اسکول پر صیہونی غاصب حکومت کے فضائی حملے کی مذمت اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ "فلسطینی قوم کے دکھ اور درد کو دیکھ کر ہم سب کے دل زخمی ہیں اور بدقسمتی سے عالمی برادری اسرائیل کے جرائم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔"

ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب حکومت فلسطینی قوم کی نسل در نسل تطہیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ علاقوں میں اپنے جرائم کے تسلسل سے تمام بین الاقوامی اصولوں، اخلاقیات اور انسانی حقوق کے قوانین کو پامال کر رہی ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اس ملک کے عوام اور حکومت کی فلسطین کی حمایت اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کے دفاع کے عزم پر تاکید کی اور کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل کو فلسطینی عوام کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی منظور کی گئی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

نیوز ذرائع نے سنیچر کی صبح اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے مرکز میں الدرج محلے کے ایک اسکول پر صبح کی نماز کے دوران حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں درجنوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جو کہ مہاجرین کی رہائش کی جگہ تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .