9 اگست، 2024، 4:00 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85562967
T T
0 Persons

لیبلز

ولایتی: یحیی سنوار کا انتخاب یعنی استقامت ختم ہونے والی نہیں ہے

 تہران – ارنا – بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حماس کی سیاسی قیادت کے لئے یحیی سنوار کے انتخاب کی مبارکباد پیش کی ہے

 ارنا کے مطابق ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے یحیی سنوار کے نام ایک پیغام ارسال کرکے کہا ہے کہ حماس کے پولٹ بیورو کی سربراہی کے لئے آپ کے انتخاب سے ثابت ہوگیا ہے کہ حماس کے لیڈران، صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت اور جدوجہد جاری رکھیں گے اور قدس  شریف کی آزادی تک یہ استقامت اور مجاہدت جاری رہے گی۔   

 بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حماس کے پولٹ بیورو کے نئے سربراہ یحیی سنوار کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے  کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنی پوری عمر فلسطینی امنگوں کی تکمیل کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مجاہدت میں گزار دی۔  

 انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کی سیاسی قیادت کے لئے آپ کے انتخاب سے پتہ چلتا ہے کہ حماس کے لیڈران نے آزادی قدس کے لئے  استقامت و مجاہدت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ فلسطین کا پرچم مجاہدت، ایک مجاہد کمانڈر کی شہادت کے بعد دوسرے مجاہد کمانڈر کے ہاتھ میں پہنچنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ نورانی راہ اور مجاہدت کے جاری رہنے میں  کسی شک و تردید کی گنجائش نہیں ہے۔  

 ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حماس کے نئے سیاسی قائد یحیی سنوار کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ غزہ کے دلیر اور غیور عوام نے دنیا والوں پر ثابت کردیا ہے کہ استقامت کامیابی کی واحد راہ ہے۔  

 انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آپ کا مجاہدت کا ماضی قابل فخر ہے اور استقامتی محاذ میں شامل فلسطینی گروہوں کا اتحادویک جہتی اس بات کی نوید دے رہی ہے کہ قدس شریف کی آزادی اور غاصب صیہونیوں کی حکومت کے خاتمے تک شہید القدس اور ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی راہ مجاہدت جاری رہے گی ۔
  انھوں نے لکھا ہے کہ میں خدا وند عالم سے جناب عالی اور سبھی مجاہدین راہ آزادی قدس کی کامیابی کی دعا کرتاہوں اور امید ہے کہ ہم بہت جلد فلسطین کی آزادی اور صیہونی حکومت کی نابود کا مشاہدہ کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .