ارنا کے مطابق پیرس اولمپکس2024 کا تیرھواں دن ختم ہونے پر ایران مجموعی طور پر چھے تمغوں کے ساتھ اس سال کے اولمپک کھیلیوں کی رینکنگ میں بیسویں نمبر پر پہنچ گیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں امریکا 30 سونے، 38 چاندی اور 35 کانسی کے تمغوں پر مشتمل مجموعی طور پر ایک سو تین تمغوں کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔
چین 72 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چل رہا ہے جن میں 28 تمغے سونے کے، 25 چاندی کے اور 19 کانسی کے ہیں۔
چین کے بعد آسٹریلیا، تیسرے نمبر پر ہے جس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 45 ہے جن میں 18 تمغے سونے کے 14چاندی کے اور 13 کانسی کے ہیں۔
گزشتہ رات چاندی کے دو تمغے ملنے کے بعد ایران پیرس اولمپکس 2024 کی رینکنگ میں 23 درجہ اوپر پہنچ کر بیسویں نمبر پرآگیا۔ ایران کے تمغوں کی تعداد 6 ہے جن میں 2 تمغے سونے کے ، 2 چاندی کے اور 2 کانسی کے ہیں۔
آپ کا تبصرہ