6 اگست، 2024، 6:19 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85560572
T T
0 Persons
عکا میں اسرائيل کے فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کا حملہ/ شمالی مقبوضہ فلسطین میں راکٹ حملہ+ ویڈیو

تہران- ارنا- آج منگل کو ذرائع ابلاغ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے خودکش ڈرونز کی پرواز اور صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔

 المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ  صیہونی حکومت کے ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مغربی  الجلیل  پر حزب اللہ کے خودکش ڈرون کی پرواز اور  صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر اسلامی مزاحمت لبنان کے نئے میزائل حملے کی اطلاع دی ہے ۔

بعض صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حیفا، نہاریا اور شلومی صہیونی بستی میں دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

ان ذرائع نے مزید کہا کہ خودکش ڈرون نے نہاریا شہر میں صیہونی فوج کی ایک گاڑی اور فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے۔

اس ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی فوجی اڈے سے  آگ اور  گہرا دھواں  اٹھتا دیکھا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں مغربی الجلیل  علاقے میں کم از کم پانچ صیہونی شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اسی دوران حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر اور عکا شہر کے شمال میں واقع "شراغا" فوجی مرکز میں " ایگوز621" یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے ان حملوں کے بعد صیہونی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان کے نبطیہ علاقے کی میفدون کالونی میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے 5 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔

بعض صہیونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے تین کمانڈروں کو اس عمارت میں ایک میٹنگ کے دوران نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .