ارنا کے مطابق روس کی قومی سلامتی کے سیکریٹری سرگئی شويگو نے پیر 5 اگست کو تہرا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں جنرل باقری نے کہا کہ ایران اور روس کے باہمی روابط اسٹریٹیجک، گہرے اور طویل المیعاد ہیں اور حکومتوں کی تبدیلی سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انھوں نے کہا کہ امریکا اچھی طرح جانتا ہے کہ دنیا یک قطبی نظام سے نکل چکی ہے ۔
جنرل باقری نے کہا کہ ہم ایران، روس اور چین کے سہ فریقی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
روس کی قومی سلامتی کے سیکریٹری سرگئی شويگو نے بھی اس ملاقات میں علاقائی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمہ گیر تعاون کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ