غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ صیہونی غاصب حکومت نے غزہ پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور 71 زخمی ہوئے۔
وزارتکے مطابق، متعدد متاثرین ملبے کے نیچے اور گلیوں میں دبے ہوئے ہیں، اور امدادی دستے ان تک نہیں پہنچ سکے۔
رپورٹ کے مطابق ان شہداء سمیت الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے غزہ پٹی میں شہداء کی تعداد 39 ہزار 623 اور زخمیوں کی تعداد 91 ہزار 469 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب الجزیرہ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکام نے 84 فلسطینی شہداء کی میتیں ان کے حوالے کر دیں جو انہوں نے اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔
آپ کا تبصرہ