ناصر کنعانی نے لکھا: غزہ پٹی میں صیہونیوں کے تازہ ترین جنگی جرائم میں، غزہ شہر کے شمال مغرب میں النصر اور حسن سلامہ اسکولوں پر بمباری کے نتیجے میں 25 سے زائد بے گھر فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
انہوں نے واضح کیا: صیہونیوں کے خوفناک مظالم اور فلسطین میں جنگی جرائم اور نسل کشی نیز علاقائی سطح پر بزدلانہ قتل و غارت گری کے باوجود فلسطینی علاقوں اور علاقائی سطح پر اسٹریٹجک توازن کبھی بھی صیہونی حکومت اور اس کے وہم زدہ حامیوں کے حق میں نہیں ہوگا اوردنیا کی حریت پسند اقوام کے دلوں میں چھپا غصہ صیہونی مجرموں اور ان کے حامیوں کو تباہ کر دے گا۔
آپ کا تبصرہ