وہ اولمپکس کی تاریخ میں ایران کی پہلی خاتون ریفری ہیں۔
پیرس 2024 کے اولمپک گیمز کے تائیکوانڈو مقابلے بدھ سے شروع ہوں گے۔ اسی مناسبت سے، ایران کی بین الاقوامی تائیکوانڈو ریفری معصومہ باقری، اتوار کو فرانس کے شہر پیرس کے لیے روانہ ہو گئيں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب تائیکوانڈو اولمپک گیمز ایک ایرانی خاتون ریفری کے طور پر شرکت کر رہی ہیں
اس سے پہلے مرجان تیموری کو ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے پیرالمپکس گیمز میں ریفری کے طور پر مدعو کیا تھا۔
ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے اولمپک کے تربیتی کیمپ میں مدعو کیے جانے کے بعد، باقری نے عالمی چیمپئن شپ، گرانڈ پری اور مختلف مقابلوں میں فیصلے کے دوران بے حد کم غلطیاں کرنے کی وجہ سے اولمپک گیمز میں ریفریوں کی حتمی فہرست میں ان کا نام شامل کیا گيا۔
واضح رہے پیرس اولمپک میں ایران کی قومی تائیکوانڈو ٹیم چار کھلاڑیوں ، ناہید کیانی، مبینہ نعمت زادہ ، مہربان برخورداری اور آرین سلیمی پر مشتمل ہے۔
آپ کا تبصرہ