المیادین ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اتوار کو بتایا ہے کہ ایک امریکی MQ-9 جاسوس ڈرون طیارے کو شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں مار گرایا گیا۔
ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
یمنی مسلح افواج نے اس سے قبل ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر مارب صوبے میں متعدد امریکی ایم کیو 9 ڈرونز کو فضا میں مار گرایا تھا۔
اس سے قبل یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور تمام جارح قوتوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور غزہ پر صیہونی کی جارحیت کے خاتمے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے لئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔
آپ کا تبصرہ