تہران – ارنا- فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج جمعے کو خطیب مسجدالاقصی شیخ عکرمہ صبری کو شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا
ارنا نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلمین عالم کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں حماس کے سیاسی شعبے کے شربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کردی۔
اس رپورٹ کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے کے جرم میں غاصب صیہونی حکومت نے ان کی گرفتاری کے احکامات صادر کردیئے
اس رپورٹ کے مطابق خطیب مسجد الاقصی کے وکیل حمزہ قطینہ نے بتایا ہے کہ صیہونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ عکرمہ صبری کے گھر کا محاصرہ کرلیا اور پھر انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
آپ کا تبصرہ