ارنا نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ آج صیہونی دشمن نے جنوبی لبنان کے قصبے شمع پر حملہ کیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔
لبنان کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والے یہ سبھی افراد شامی شہری تھے۔
اس سے پہلے لبنان کے محکمہ صحت نے شہدا کی تعداد 3 اور زخمیوں کی تعداد 5 بتائی تھی
15 افراد غزہ میں ایک اسکول پر حملے میں شہید ہوگئے
غاصب صیہونی فوج نے آج اسی طرح شہر غزہ کے محلہ شجاعیہ کے دلال المغربی اسکول پر بمباری کردی جس میں ایک بچے سمیت 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
آپ کا تبصرہ