ناصر کنعانی نے منگل کی رات صیہونی حکومت کے حملے کو لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
انہوں نے زور دیا : بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی مجرم ٹولے کی شیطانی اور مجرمانہ کارروائی یقیناً لبنان کی قوم کے غیرت مند فرزندوں اور قابل فخر مزاحمت کو فلسطینی مظلوموں کی حمایت کے قابل فخر راستے پر چلنے اور نسل پرست اسرائیل کے سامنے ڈٹ جانے سے نہيں روک سکتی ۔
غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات پر لبنانی حکومت، فوج اور مزاحمت کی جانب سے جواب کے جائز حق پر زور دیتے ہوئے کنعانی نے اسرائیل کی جعلی حکومت اور امریکی حکومت کو خطے میں کشیدگی اور بحران کا دائرہ وسیع کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر لبنان کی سلامتی اور علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات کے سد باب کی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس جارحانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے لبنانی حکومت اور قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ