اسلامی ممالک آپسی تعاون سے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی بساط لپیٹ دیں، صدر ایران

تہران (ارنا) صدر ایران نے یمن کی انصار اللہ کے ترجمان کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی کہ اسلامی ممالک ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کی بساط لپیٹ دیں۔

یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام کے ساتھ ملاقات میں، جو ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران آئے ہوئے ہیں،  پزشکیان نے کہا کہ امید ہے کہ تمام اسلامی ممالک کے ہم آہنگی اور تعاون سے مسلمانوں پر ظلم کا خاتمہ ہوگا۔

نو منتخب صدر نے کہا فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کے اقدامات بہت اہم اور موثر ہیں اور صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر واضح دباؤ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استکبار پر دباؤ اور دشمنوں کے خلاف یمنی قوم کی مزاحمت بہت قابل قدر اور قابل تعریف ہے۔

پزشکیان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اور یمن کے درمیان تعلقات اور تعاون پہلے سے زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گا مزید کہا کہ اتحاد و اتفاق اسلامی ممالک کی طاقت کو جلا بخشتا ہے اور اگر تمام اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔  

محمد عبدالسلام نے اس ملاقات میں ایران اور یمن کے تعلقات کو وسیع اور پائیدار قرار دیا اور کہا کہ ایران اور یمن کی دیرینہ مشترکات دونوں فریقوں کے درمیان مستحکم تعلقات کی تشکیل کا باعث ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .