ارنا نے المنار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدارتی الیکشن میں نکولس ما دورو کی کامیابی کے اعلان کے بعد وینیزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کچھ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورجلوس کی شکل میں خوشیاں مناتے ہوئے ایوان صدر کی طرف گئے۔
صدارتی الیکشن میں پولنگ پر نظر رکھنے کے لئے جنوبی افریقا سے وینیزوئلا جانے والے مبصرین نے انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو شفاف اور منصفانہ قرار دیا ہے۔
ارنا کے مطابق وینیزوئلا کے عوام نے اتوار کو صداراتی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں اصل مقابلہ نکولس ما دورو اور ایڈمنڈو گونزالس کے درمیان تھا۔
ووٹنگ اتوار کی صبح 6 بجے شروع ہوئی لیکن بہت پہلے سے ہی لائن میں آکر کھڑے ہوگئے تھے۔
نیکولس ما دورو نے کاراکاس کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا تھا کہ کہیں سے کسی گڑبڑ یا تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے اور انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہوگا وہ اس کو قبول کریں گے۔
آپ کا تبصرہ