27 جولائی کی شام تک اس بات کی تصدیق ہو گئی تھی کہ نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں مختلف ملکوں اور تنظیموں کے 70 وفود شرکت کریں گے۔
اس بناء پر مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کی سربراہی میں 10 وفود، مختلف ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں کی سربراہی میں 15 وفود، نائب صدور، نائب وزرائے اعظم، پارلیمانوں کے نائب سربراہوں اور مختلف ممالک کے وزراء کی سربراہی میں 16 وفود، خصوصی نمائندوں سیکریٹری جنرل اور سفراء کی سربراہی میں 17 وفود اور 12 وفود مختلف ملکوں کے سفیروں کی قیادت میں 30 جولائی بروز مگل ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لیں گے۔
آپ کا تبصرہ