وزارت خارجہ کے ترجمان، ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا: "جعلی حکومت کا مجرم وزیر اعظم 9 ماہ کی نسل کشی اور بچوں کے قتل عام کے بعد اپنے حامیوں کی آغوش میں ہے اور اس طرح سے پدنیا دنیا کو اپنا معصوم اور انسان دوستانہ چہرا دکھانے کے لئے عشروں سے جاری مغرب کی کوششیں بے کار ہو گئيں اور امریکہ کا شیطانی اور تشدد پسند چہرہ پوری دنیا کے سامنے کھل کر آ گيا۔
انہوں نے کہا: اب سب سے مضحکہ خیز نعرہ جو امریکی اور یورپی لیڈروں اور سیاستدانوں سے سنا ہے وہ انسانی حقوق کا نعرہ ہے۔ غزہ اور غرب اردن میں دنیا کی کھلی آنکھوں کے سامنے فلسطینیوں کے زندگی، تحفظ، پانی، خوراک، ادویات اور علاج تک رسائی کے حقوق کی انتہائی بھیانک طریقے سے پامالی کی جارہی ہے اور فلسطینی بچے ہر روز تل ابیب کے قصاب کے ہاتھوں ذبح ہوتے ہیں اور ان تمام جرائم کے بعد امریکی حکومت اور کانگریس اس جلاد کا استقبال تالیوں اور سیٹیوں سے کرتی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیا: اس پستی کے لئے شرم بہت چھوٹا لفظ ہے۔
آپ کا تبصرہ