صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ ایک اسرائیلی انٹیلی جنس افسر ایرئیل توباز جو گزشتہ ہفتے کار سے ٹکر مارے جانے کی وجہ سے زخمی ہو گيا تھا ، زخموں کی وجہ سے مر گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں چار صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے اس سلسلے میں دعوی کیا ہے کہ وہ غزہ میں قید اپنے پانچ قیدیوں کی لاشیں واپس لے آئی ہے۔
عبرانی اخبار ہارتض نے بتایا ہے کہ کہ فوج نے ایک فوجی آپریشن کے دوران غزہ میں پکڑے گئے اسرائیلی فوجی "کارل برودسکی" کی لاش بر آمد کی ہے۔
اسی طرح اسرائیلی فوج اور شاباک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جن کی موت کا پہلے اعلان کر دیا گيا تھا۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں فوج شدید سنسر پر عمل کرتی ہے ۔
ان ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی فوج کی طرف سے اعلان کردہ زخمیوں کی تعداد اس حکومت کے ہسپتالوں کی طرف سے فراہم کردہ تعداد سے بہت مختلف ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی پہلے بتایا تھا کہ اس حکومت کی فوج نے ہسپتال کے حکام سے کہا ہے کہ وہ فوج کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر ہلاکتوں کے اعدادوشمار شائع نہ کریں۔
https://img9.irna.ir/d/r2/2024/04/17/4/171065065.jpg?ts=1713367675116
آپ کا تبصرہ