24 جولائی، 2024، 10:01 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85548307
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی وزارت خارجہ میں برطانوی سفیر کی طلبی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک ایرانی شہری کو امریکہ کے حوالے کئے جانے کے بعد تہران میں برطانوی سفیر سائمن شیرکلف کو طلب کر لیا۔

برطانوی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی کے بعد ایک ایرانی شہری کی غیر قانونی حراست اور اسے امریکہ کے حوالے کئے جانے کے خلاف ایران کے سخت احتجاج سے برطانوی سفیر کو آگاہ کیا گیا۔

اس ایرانی شہری کی غیر قانونی گرفتاری کا علم ہونے کے بعد وزارت خارجہ نے تہران اور لندن میں سفارتی ذرائع سے اس کی رہائی  کی کوشش شروع کر دی ہے جو اب تک جاری ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .