ارنا کے مطابق جرمن پولیس نے بد ھ کو ہیمبرگ میں اسلامی مرکز کی عمارت پر حملہ کرکے اس کے اثاثوں کو ضبط اور اس مرکز کو بند کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ ہیمبرگ کا اسلامی مرکز بقول اس کے انتہا پسندانہ اسلامی اہداف کے لئے کام کرتا ہے۔
جرمن وزارت داخلہ نے اعلان کیان ہے کہ بدھ کو عدالت کے حکم پر جرمنی کے آٹھ صوبوں میں اسلامی مرکز کی عمارتوں کی تلاشی لی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ ہیمبرگ کے اسلامی مرکزی کی عمارت میں جرمنی کی قدیمی ترین مسجد بھی ہے جو اپنی فیروزی رنگ کی بیرونی عمارت کی وجہ سے کافی مشہور ہے ۔
جرمن حکومت نے ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے ساتھ ہی فرینکفرٹ، میونخ اور برلن کے اسلامی مراکز کو بھی بند کردیا ہے۔ جرمن حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں جرمنی میں شیعہ مسلمانوں کی چار مساجد بند ہوجائیں گی۔
جرمن حکومت نے ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کو ایسی حالت میں بند کردیا ہے کہ اس مرکز نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر قسم کے تشدد اورانتہا پسندی کا مخالف اور آمن و آشتی نیز ادیان کے درمیان گفتگو اور مذاکرات کا حامی ہے۔
آپ کا تبصرہ