ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کونسل کے سابق انسپکٹرجاوید رحمان کے دعووں کی نہ کوئی حقیقت ہے اور نہ ہی کوئی قانونی حیثیت ۔
ناصر کنعانی نے جاوید رحمان کے بے بنیاد دعووں کو مسترد اور ان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے در اصل اسلامی جمہوریہ ایران کی شبیہ بگآڑکے پیش کرنے کی دشمنوں کی ناکام کوشش ہے۔
انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ یہ شخص اقوام متحدہ میں اپنے سابقہ عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھارہا ہے اور جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عہدیداروں بالخصوص انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے سیکیریٹریٹ کا فریضہ ہے کہ کسی بھی فرد کو ملکوں کے خلاف اپنے دشمنانہ اہداف میں اس ادارے کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہ دے ۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو انسانی حقوق کے بعض اداروں میں پائی جانے والی اس غلط روش کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ ایرانی عوام کے دشمن جو دہشت گردی اور ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کی حمایت اور دیگر موذیانہ اقدامات سے ایرانی عوام کو نہ جھکاسکے، بین الاقوامی اداروں سے ناجائزہ فائدہ اٹھاکر اور جعلی نیز حقیقت سے عاری افواہیں پھیلاکر اپنے دہشت گردانہ اور انسان دشمنی کے اقدامات کے دھبوں کو صاف نہیں کرسکتے۔
انھوں نے کہا ہے کہ گزشتہ عشروں کے تجربات گواہ ہیں کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کو ذلت ورسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہ ہوسکا اور ایرانی عوام نے عزت و شرف کے ساتھ محکم انداز میں اپنی پیشرفت و ترقی کا سلسلہ جار رکھا ہے
آپ کا تبصرہ