امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ سروس کی سربراہ کمبرلی چیٹل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حالیہ قاتلانہ حملے سے متعلق سیکیورٹی خامیوں کے پیش نظر اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ : میں درد سے بھرے دل کے ساتھ استعفی دے رہی ہوں۔
انہوں نے یہ استعفی ایسے حالات ميں دیا کہ جب کانگریس اور جو بائیڈن انتظامیہ کا ایک داخلی نگراں ، ٹرمپ کی سیکیورٹی کے بارے میں خفیہ ایجنسی کی کارکردگی پر تحقیقات میں مصروف ہے۔
کانگریس میں خفیہ ایجنسی کی سربراہ کے استعفی کا مطالبہ دونوں پارٹیوں کے اراکین کر رہے تھے۔
ٹرمپ پر فائرنگ کے فورا بعد چیٹل نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی حالت میں استعفی نہيں دیں گی ۔ جو بائڈن نے انہیں سن 2022 میں خفیہ ایجنسی کا سربراہ بنایا تھا۔
اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےکہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے اعلی حکام نے 13 جولائی کو ہونے والے حملے سے پہلے ، ٹرمپ کی سیکوریٹی ٹیم کی جانب سے مزید افرادی قوت اور ساز و سامان کی درخواست کو بارہا مسترد کیا تھا ۔
آپ کا تبصرہ