23 جولائی، 2024، 6:00 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85547017
T T
0 Persons

لیبلز

ایشین فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایرانی نوجوانوں کی گولڈ میڈل کی ہیٹ ٹرک

تہران- ارنا- فری اسٹائل کشتی کی ایشیائی چیمپئن شپ کے پہلے پانچ وزن کے مقابلوں کا اختتام، ایرانی پہلوانوں لیے تین سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ ہوا۔

ایشین یوتھ چیمپئن شپ کے پہلے پانچ ویٹ  کے مقابلے منگل کو تھائی لینڈ کے شہر سیراچہ میں منعقد ہوئے۔

 ان  مقابلوں میں 65 کلوگرام ویٹ میں علی خرمدل، 70 کلوگرام ویٹ میں علی کرم پور اور 97 کلوگرام ویٹ میں ابوالفضل بابلو نے گولڈ میڈل اور مجید باقری نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ان  کشتیوں  میں علی مومنی نے کانسی  میڈل جیتا۔

پہلے پانچ وزن میں تین سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت کر، ایران کے پہلوانوں نے  110 ٹیم پوائنٹس حاصل کرکے چیمپیئن شپ کی سمت بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .