ارنا کے مطابق ایران کسٹم کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق صوبہ مغربی آذربائیجان کے پیران شہر کسٹم سے غیر ملکی سامانوں کی ٹرانزٹ میں، 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے ایرانی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 66 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس مدت میں، پیران شہر کے بعد سرخس کسٹم سے ٹرانزٹ میں 28 اعشاریہ 1 فیصد پرویزخان کسٹم سے 19 اعشاریہ 7 فیصد اور باشماق کسٹم سے غیر ملکی سامانوں کی ٹرانزٹ مین 11 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایران کسٹم کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں سب سے زیادہ غیر ملکی ٹرانزٹ پرویزخان کسٹم سے انجام پائی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں صوبہ کرمانشاہ کے پرویزخان کسٹم سے 21 لاکھ 66 ہزار ٹن غیر ملکی سامان کی ٹرانزٹ انجام پائی ہے۔
آپ کا تبصرہ