صیہونیوں کے جرائم جتنے بڑھیں گے، دنیا کی اقوام فلسطینیوں کی اتنی ہی حمایت کریں گی، کنعانی

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلاشبہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم میں اضافہ ہونے کی وجہ سے فلسطینیوں کے لیے دنیا کی اقوام کی حمایت اور اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوگا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے  سوشل میڈیا پر لکھا ہے : یمن کے باوقار اور غیرت مندوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ غزہ کے المناک سانحے پر پردہ ڈالنے اور علاقے اور دنیا میں خوف و ہراس پھیلانے کی  کچھ طاقتوں کی شرمناک کوششیں ناکام رہی ہيں ۔

صیہونیوں کے جرائم جتنے بڑھیں گے، دنیا کی اقوام فلسطینیوں کی اتنی ہی حمایت کریں گی، کنعانی

انہوں نے لکھا: بلاشبہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے لیے دنیا کی اقوام کی حمایت اور اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .