المیادین ٹی وی چینل کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان خاص طور پر عدلون کالونی میں عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع دونا کالونی پر کاتیوشا میزائل سے حملہ کیا۔
دونا قصبے پر حزب اللہ کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے حکم پر سنیچر کے روز لبنانی مزاحمت نے پہلی بار اس قصبے کو حملے کے لئے اپنی فہرست میں شامل کیا تھا۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اس سے قبل یوم عاشور کے موقع پر خطاب کے دوران صیہونیوں کو خبردار کیا تھا کہ لبنان کے مزاحمتی محاذ میں ایسی نئی بستیاں شامل ہوں گی جنہیں اب تک نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ "ابو زہرا" کے نام سے مشہور "یاسین حسین حسین" کی بیت المقدس کی راہ میں جہاد کے دوران شہادت واقع ہو گئي ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں اپنے ایک اور مجاہد احمد علی موسی عرف " کرار " کی شہادت کا بھی اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ