ارنا کے اقتصادی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، یہ تقریب آپرین میں منعقد ہوئی۔ ایران چین ڈبل فریٹ کنٹینر ٹرین، چین- ایران - یورپ ریل کوریڈور منصوبے کا پہلا فیز ہے۔
اس تقریب میں تجارت اور ریلوے آپریشنز کے نائب صدر مرتضی جعفری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایران چین ٹرین کا آغاز کیا گیا جو دو دن میں ایران پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ پہلے مرحلے میں ہفتے میں دونوں طرف سے ایک ٹرین دو بار چلے ۔
جعفری نے کہا کہ اس ٹرین کا سفری وقت سمندری راستے سے لے جانے والے سامان کے سفری وقت کا تقریباً نصف ہے اور نرخ کے لحاظ سے بھی سمندری نقل و حمل کے مقابلے میں بہتر ہے۔
اس تقریب میں چین کے نائب سفیر، قزاقستان کے سفیر اور ترکمانستان کے چارج ڈی افیئرز بھی موجود تھے۔
تقریب میں چین کے نائب سفیر نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون قابل اطمینان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کنٹینر ٹرین کا آغاز، چین کو وسطی اور مغربی ایشیا سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ، چین اور ایران کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، صنعتی اور ثقافتی تعاون کا ایک ذریعہ ہے۔
آپ کا تبصرہ