یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے الحدیدہ میں بجلی گھر اور آئل ڈپو جیسے شہری اہداف پر حملے کیے ہیں۔
انہوں نے یافہ (تل ابیب) کے مقبوضہ علاقے کو غیر محفوظ علاقہ قرار دے دیا۔
بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج اور عوام، غزہ میں صیہونی دراندازی روکنے اور محاصرہ ختم ہو جانے تک لیڈر شپ کی رہنمائی میں دشمن کے ساتھ ایک طویل جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ