اسرائيل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عالمی برادری عمل در آمد کرائے، پاکستان

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کے وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مقصد کے تحت اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے عالمی برادری کے تعمیری کردار پر زور دیا۔

ہفتہ کو شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا کہ پاکستان کو صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں حالیہ مقدمے میں شرکت پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دینا تاریخی ہے اور اس طرح سے  ایک خودمختار ریاست  کی تشکیل کے لئے فلسطینیوں کی جائز جدوجہد پر  پر زور دیا گيا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق  خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت  کے لیے ضروری  مقدمات فراہم ہوں ۔

 واضح رہے جمعہ کو  غرب اردن  اور مقبوضہ  بیت المقدس کے مشرقی حصے میں صیہونی بستیوں کی تعمیر و توسیع کا ذکر کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا اور اسے ختم کرنے کا حکم دیا۔

بین الاقوامی عدالت انصاف نے  کہا : اسرائیل نے مغربی کنارے اور مشرقی  بیت المقدس میں غاصب طاقت کے طور پر اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے زمین پر قبضے کی پالیسیاں نافذ کیں  اور  مستقل کنٹرول اور آباد کاری  کے منصوبے پر عمل کیا۔

اس بیان میں کہا گیا تھا کہ صیہونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پرروک دینا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .