17 جولائی، 2024، 5:28 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85541534
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر کو سعودی عرب کے ولی عہد کی مبارکباد

 تہران – ارنا – سعودی عرب کے ولی عہد  نے ایران کے منتخب صدر کو ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کی ہے۔

  ارنا نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کرکے صدارتی انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے تہران ریاض روابط کی تقویت پر خوشی کا اظہار کیا۔

 سعودی عرب کے ولی عہد نے اسی کے ساتھ ایران اور سعودی عرب کے درمیان  روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد  بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی روابط کی تقویت اور فروغ کے تعلق سے ان کے نظریات کی قدردانی کی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .