عمان میں امامبارگاہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی وزارت خارجہ نے عمان کے شہر مسقط میں مسجد علی ابن ابی طالب (ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں شیعہ جامع مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسقط میں پاکستانی سفارتخانہ عمانی حکام سے رابطے میں ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے 4 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ممتاز زہرہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے میں 30 پاکستانی شہری زخمی ہوئے  ہیں جنہیں مسقط کے اسپتالوں میں بھرتی کرادیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حملہ آوروں سے نمٹنے کے لیے عمانی سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں حکومت عمان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .